ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ ، طالبان نے ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دیدیں

ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ ، طالبان نے ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دیدیں
 ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ ، طالبان نے ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دیدیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان سوات اور مہند گروپ نے شہر میں جاری کارروائیوں میں ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے زون کی سطح پر ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ بم دھماکوں کے ماہرین کو بھی آئی اے ڈی بلاک بم اور کنستر بم بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد پولیس کے اہلکاروں کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت احکامات جاری کردئیے۔ واضح رہے کہ شہر میں مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی ہلاکت میں اضافے کے ساتھ اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی بڑھ گئی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے ایک اور مراسلہ صوبائی وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر بمبوں سے حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کراچی -