’میں یہ ویڈیو صرف اس لیے شیئرکررہی ہوں کہ ۔ ۔۔ ‘ٹی وی اداکارہ مزنہ ابراہیم نے افسوسناک ویڈیو جاری کردی

’میں یہ ویڈیو صرف اس لیے شیئرکررہی ہوں کہ ۔ ۔۔ ‘ٹی وی اداکارہ مزنہ ابراہیم ...
’میں یہ ویڈیو صرف اس لیے شیئرکررہی ہوں کہ ۔ ۔۔ ‘ٹی وی اداکارہ مزنہ ابراہیم نے افسوسناک ویڈیو جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغرب میں جانوروں کو انسانوں سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ، اگر یہ کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن پاکستانی ٹی وی اداکارہ مزنہ ابراہیم کتے تلف کیے جانے پر نہایت پریشان ہوگئیں اور آنکھوؤں میں آنسو لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن سے استدعا کی ہے کہ کتوں کے مسئلے کا حل کسی اور طریقے سے نکالیں ۔
اپنی ویڈیو میں مزنہ ابراہیم کاکہناتھاکہ’میں یہ ویڈیو صرف ہرکسی کویہ بتانے کے لیے جاری کررہی ہوں، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) مہربانی، مہربانی کرکے ،مہربانی کرکے کتوں کا مسئلہ حل کرنے کا کوئی اور طریقہ نکالیں،میں نے چار آوارہ کتوں کو گود لیا، چار میں سے تین کو کراچی میونسپل کمیٹی نے قتل کردیا،مرنے سے پہلے وہ تڑپتے رہے ، اگر کے ایم سی کا کوئی بندہ سن رہاہے جو کنٹرول یا طاقت رکھتاہے تو غور کریں‘۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

کراچی -