کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اے ایس ایف اہلکار کو تھپڑ ماردیا

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اے ایس ایف اہلکار کو تھپڑ ...
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اے ایس ایف اہلکار کو تھپڑ ماردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایک خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اے ایس ایف اہلکار کو تھپڑ ماردیا،پی آئی اے حکام اس واقعے کی تحقیقات سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کر رہے ہیں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر بحری جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز تیار کریں گے

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر خاتون اسسٹنٹ منیجر نے خود کولاونج میں داخلے سے روکنے پر وہاں موجود اے ایس ایف اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔اے ایس ایف اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے پاس 2016کا انٹری کارڈ تھا جس پر ان کو لاونج میں جانے سے روکالیکن خاتون وہاں جانے پر بضد تھیں۔اصول و ضوابط کے مطابق خاتون منیجر کو لاونج میں جانے کااختیاربالکل نہیں تھا۔
دوسری جانب خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اے ایس ایف اہلکار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے لیکن تاحال خاتون نے ہراساں کرنے کے الزام پرکوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

مزید :

کراچی -