ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو یادگار شہدا پر جانے کی اجازت دیدی گئی،شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ،ان کے لہوکو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،فاروق ستار

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو یادگار شہدا پر جانے کی اجازت دے دی گئی،نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشاورت کے بعد اجازت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو یادگار شہدا پر جانے کی اجازت دے دی،پولیس کے مطابق فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے سواکسی کو اجازت یادگار شہدا پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم اورناانصافی ہورہی ہے،متحدہ کے کارکنوں کویادگارشہداپرجانے کی اجازت نہیں دی گئی،صرف رابطہ کمیٹی کوحاضری کی اجازت دی گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہمیں کیوں روکاجارہا ہے یہ بات ناقابل فہم ہے، اگرکارکن وہاں پہنچتے ہیں توذمہ داری ہماری نہیں ہوگی،اگرکارکن یادگارشہداآئیں توان کے ساتھ اچھاسلوک ہوناچاہئے
فاروق ستار نے کہا کہ ہم صاف ستھری ایم کیوایم قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے اور5 نومبر کے جلسے کے بعدبڑاحوصلہ ملا،ایم کیوایم پاکستان 1986 کی سپرٹ قائم کرے گی اورشرپسندوں کواپنی صفوں سے نکالیں گے،ایک سال میں ایم کیوایم پاکستان بہت آگے بڑھ چکی،سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ انتظامیہ نے بتایاہے کہ ہماری زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں،انہوں نے کہا کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے؟
فاروق ستار کا کہناتھا کہ چاہے کچھ ہو آج شہداکی قبروں پر حاضری ضروردوں گااورقافلے کی صورت میں یادگارشہداجائیں گے،ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ شہدانے عدم تصادم والی ایم کیوایم کیلئے قربانیاں دیں،یادگارشہداپرکچھ دعوے کروں گا،انہوںنے کہا کہ شہداہماری تحریک کا اہم حصہ ہیںاور ان کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی کابہترانتظام ہوناچاہئے، 2018 میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے 7 نومبرکی مثبت کوشش کوسبوتاژکیاوہ آج بھی اس کوشش کوسبوتاژکرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ہم نے سیاسی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔کراچی کی سیاست میں بھرپور گرما گرمی ، لیکن ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہاں غائب ہیں؟ آج کی بڑی خبر آگئی