نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکلا ،میں پوچھتا ہوں”مینوں کیوں پھڑایا“:ڈاکٹر عاصم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف عدلیہ اورفوج سے محاذآرائی کررہے ہیں،انہوں نے جوکیااس کاخمیازہ بھگت رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کا پنجابی میں کہناتھا کہ نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں” مینوں کیوں پھڑایا“۔
سابق وزیرپٹرولیم نے کہا کہ صوبے اور کراچی کی بات کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گااسی طرح سندھ بھی ایک ہی تھا اور ایک ہی رہے گا، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ان کا کہناتھا کہ کراچی میں سیاست کی موجودہ روش سے شہریوں کا بہت نقصان ہوا۔