”وسیم اختر کے بیٹے نے بزرگ مہاجر سے 6لاکھ روپے رشوت لی اور ۔۔۔“مصطفی کمال نےمیئر کراچی کے بیٹے پر بڑا الزام لگا دیا

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی کے بیٹے نے بزرگ مہاجر کو پنشن کی رقم دلوانے کے لیے 6لاکھ روپے ایڈوانس رشوت وصول کی ۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میری بات غلط ثابت ہو جائے تو سولی پر چڑھ جاﺅں گا اور سیاست چھوڑ دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بزرگ مہاجر کی بیٹی کی شادی تھی اور اس نے 12لاکھ روپے پنشن وصول کرنی تھی ،بزرگ مہاجر نے میئر کراچی کے بیٹے سے رابطہ کیا تو اس نے 6لاکھ روپے ایڈوانس رشوت مانگ لی ۔مصطفی کمال نے بتا یا کہ بزرگ شہری نے اپنے رشتے داروں سے ادھار پیسے لے کر وسیم اختر کے بیٹے کو رشوت کی رقم ادا کی جس کے بعد اس کا کام ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی چار لو گوں میں اپنے منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں 6فیصد رقم مجھے دی جائے تب ہی یہ کام کرنے کی اجازت دوں گا ۔
مزید خبریں :فاروق ستار کی مجبوریوں اور پریشانیوں کو سمجھتا ہوں،پی ایس پی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،مصطفی کمال کی فاروق ستار کو مذاکرات کی دعوت