شکوہ جواب شکوہ کے بعد فاروق ستار ایک دفعہ پھرجوابی وار کرنے کے لیے تیار، پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا

کراچی

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے بھی پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی پچ پر ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان جو سیاسی میچ جاری ہے اس کی دوسری اننگز کا آغاز ہو چکا ہے۔ مصطفی کمال کی حالیہ پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ اور اس کی قیادت پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بھی جوابی پریس کانفرنس کا اعلان کا دیا ہے، فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی ہی دیر میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گا، اجلاس کے بعد مصطفی کمال کی طرف سے فاروق ستار اور متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے الزامات کا پریس کانفرنس کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ایم کیو ایم نے 11 ایم این ایز اور 17ایم پی ایز کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ایس پی میں شمولیت سے رکوا رکھا ہے: مصطفیٰ کمال