قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کی 64ویں برسی انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 64 ویں برسی پہلے کی طرح آج بھی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی برسی کے حوالے سے مرکزی تقریب مزار قائد با با ؒ کراچی میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔ عام شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی مزار قائد بابا ؒ پر فاتحہ خوانی کے لیے صبح سے آرہے ہیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ سے اظہار محبت اور ان کو خراج عقیدیت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔