امجد اللہ خان نے سیاست سے توبہ کر لی، دوران قید احساس ہوا کہ لندن میں بیٹھے افرادپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں: سابق رہنماء ایم کیو ایم

امجد اللہ خان نے سیاست سے توبہ کر لی، دوران قید احساس ہوا کہ لندن میں بیٹھے ...
امجد اللہ خان نے سیاست سے توبہ کر لی، دوران قید احساس ہوا کہ لندن میں بیٹھے افرادپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں: سابق رہنماء ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم لندن کے رہنماءامجد اللہ نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو پیشہ نہیں عبادت سمجھتا رہا۔ دوران قید احساس ہوا کہ لندن میں بیٹھے افراد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔22اگست کی تقریر سن کر میرے تمام خواب چکنا چور ہوگئے۔ مودی سے مدد مانگنے والے کو میں ایم کیو ایم کا بانی نہیں مانتا۔

کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنماءنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ وہ دوبارہ سیاست میں قدم نہیں رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اور پر امن دیکھنے کا خواہاں تھا لیکن الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی تقاریر نے میرے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے۔جیل میں دوران قید مجھے احساس ہوا کہ الطاف حسین ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ان کے ساتھ مزید ہمدردیاں رکھنا اپنے وطن سے غداری کے مترادف ہوگا میں پاکستانی ہوں اور ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتار ہوںگا اور اپنے پیارے وطن کی ساکھ کا ہمیشہ خیال رکھوں گا۔میںکسی بھی ایسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو پاکستان کو نسلی اور لسانی بنیاد پر تقسیم کرتی ہو۔
واضح رہے کہ امجد للہ کوالطاف حسین کی 22اگست کی تقریر کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھاجبکہ امجد اللہ نے7اپریل2016ءکو NA-245کے الیکشن کے دوران تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔