دہری شہریت کیس ، پیپلز پارٹی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری

دہری شہریت کیس ، پیپلز پارٹی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اسفہانی اور نادیہ ...
دہری شہریت کیس ، پیپلز پارٹی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی کورٹ نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اسفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران فرح ناز اسفہانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فرح ناز علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے موقف میں عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کی جانب سے تاخیری حربے اپنائے جا رہے ہیں، عدالت انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں : ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات میرے مئوقف کی تائید، وہ کیا جو اسلام آباد نے حکم دیا: حسین حقانی
واضح رہے کہ فرح ناز اسفہانی سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ ہیں ، وہ 2008 میں سندھ سے پیپلز پارٹی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2012 میں دہری شہریت پر فرح ناز اسفہانی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی۔
دوسری جانب نادیہ گبول کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھتی ہیں ، وہ 2006 میں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے 2008 کے انتخابات میں پی ایس 109 سے الیکشن لڑا اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں وہ صوبائی وزیر انسانی حقوق رہیں جس کے بعد اکتوبر 2013 میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔نادیہ گبول معروف سیاستدان نبیل گبول کی قریبی رشتہ دار ہیں۔

مزید :

کراچی -