آج کراچی میں امن ہے،حالات ماضی کی طر ح نہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے :ڈی رینجرز محمد سعید

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہاہے کہ آج کراچی میں امن و امان ہے اور حالات ماضی کی طرح نہیں ہیں کہ کسی کی کال پر شہر بند ہوجائے۔

کوئٹہ پشین روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا:بم ڈسپوزل سکواڈ
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزمحمد سعید کا جشن آزادی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ کراچی کے حالات پہلے جیسے تو نہیں ہوجائیں گے؟ مگر میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کا ووٹ لے رہے تھے سب لوگ انھیں جانتے تھے،لیکن کسی نے ان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی،اگر آپ ان کے خلاف اس وقت آواز بلند کرتے تو حالات بدتر ہونے سے روک سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں امن و امان ہے اور حالات ماضی کی مانند نہیں ہیں کہ کسی کی ایک کال پر پورا شہر قائد ہی بند ہوجائے۔