شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے اے این پی کے علاقائی صدر کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے متعدد افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید پراچی نے بتا یا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کر کے جاوید اختر عرف شنکر کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم جاوید اختر نے 2011میں اے این پی کے علاقائی صدر کو قتل کیا تھا ۔ملزم نے متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔