بہتر ہوتا اگرگورنر سندھ کی تقرری پر ہم سے بھی مشورہ لیا جاتا:مراد علی شاہ

بہتر ہوتا اگرگورنر سندھ کی تقرری پر ہم سے بھی مشورہ لیا جاتا:مراد علی شاہ
بہتر ہوتا اگرگورنر سندھ کی تقرری پر ہم سے بھی مشورہ لیا جاتا:مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگرگورنر سندھ کی تقرری پر ہم سے بھی مشورہ لیا جاتا،ہم تو امریکہ کے انتخابات دیکھ رہے تھے کہ گورنز سندھ کی خبر مل گئی۔

ڈگڈگی بجانے والے سی پیک میں روڑے اٹکا رہے ہیں:نواب ثنا اللہ زہری

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا سینٹ پیٹرک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال واقع تشویشناک ہے، ہم کراچی کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔کراچی کے حالات پہلے سے زیادہ بہتر ہوئے ہیں لیکن مزید بہتر کریں گے۔ہماراوعدہ ہے تعلیم کے میدان میں سندھ بہت ترقی کرے گا،تعلیم کےساتھ ساتھ بچوں کےلیے کھیلوں کے انعقاد بھی ہونے چاہیئں۔تعلیم بالغان کے لئے ہم نے باقاعدہ طورپرایک پروگرام ترتیب دیاہے،کوئیک ونڈکے نام سے100ملین ڈالرزکا پیکج ہے۔تعلیم کے نام پرجہاں فنڈکی ضرورت رہی ہم نے خلا پرکیا،میں نے بھی سینٹ پیٹرک سے تعلم حاصل کی ،یہاں آکرمجھے میرابچپن یادآگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار قومی سلامتی سے لا تعلق ہو کر بلاول کی بات کرتے ہیں،ان کا جو کام ہے اس پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

مزید :

کراچی -