نیب کو سندھ کے محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں ، گورنر نے اختیارات سے تجاوز کیا تو احتجاج کریں گے، مراد علی شاہ

نیب کو سندھ کے محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں ، گورنر نے اختیارات سے ...
نیب کو سندھ کے محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں ، گورنر نے اختیارات سے تجاوز کیا تو احتجاج کریں گے، مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کو سندھ کے محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں تاہم نیب وفاقی اداروں سے متعلق اپنا کام کر سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی کے آنے جانے سے ادارے تبدیل نہیں ہو جاتے ،ایف آئی اے بھی اپنے دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاگورنرسندھ محمد زبیراپنا آئینی کردار ادا کریں تو اس پر کوئی اعتراض نہیںلیکن انہوں نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا تو اس پر احتجاج کریں گے ، مراد علی شاہ نے کہا امید ہے وفاق کیساتھ غلط فہمیاں جلد دور ہو جائیں گی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے سندھ حکومت کام کر رہی ہے اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے لیکن کچھ لوگ اغوا ہوئے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیںان کا کہنا تھا کہ مغویوں کو جلد بازیاب کرانے کی کوشش کرینگے ۔

مزید :

کراچی -