لاہور میں ایک بھی آدمی بس کی چھت پر سفر نہیں کرتا،کراچی کے عوام کو جدید ترین سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی :محمد زبیر

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ لاہو ر میں ایک بھی آدمی بس کی چھت پر سفر نہیں کرتا جبکہ کراچی کے شہریوں کیلئے بھی گرین لائن منصوبہ اورلیاری ایکسپریس وے جلدمکمل ہوگا۔

میاں صاحب آرٹیکل 62,63کو ختم کروانا چاہتے ہیں:بلاول بھٹو
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر کا آباد انٹرنیشنل نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے پیکیج کااعلان کیاہے اور پیکیج صوبائی یابلدیاتی اداروں کی ذمہ داری تھی وفاقی حکومت کی نہیں ۔ تعمیراتی شعبے کا معیشت میں اہم حصہ ہے،تعمیرات سے منسلک نمائشوں کا سلسلہ جاری رہناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں بطورگورنراس انڈسٹری کے فروغ کیلئے جو ہوسکا کروں گا جبکہ وفاق کے حوالے سے جوبھی آبادکے مسائل ہیں انکوحل کرانے میں ہرممکن مدد فراہم کروں گا۔