کراچی میں ویڈیو چیٹنگ ریکارڈ کرنے والا کیبل آپریٹر گرفتار

کراچی میں ویڈیو چیٹنگ ریکارڈ کرنے والا کیبل آپریٹر گرفتار
کراچی میں ویڈیو چیٹنگ ریکارڈ کرنے والا کیبل آپریٹر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی میں ویڈیو کال کی ریکارڈنگ کر کے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے کیبل آپریٹر کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹر سرور کا استعمال کرتے ہوئے کیبل نیٹ پر ویڈیو چیٹ کرنے والے افراد کی ویڈیو کال کو ریکارڈ کرتا تھا اور بلیک میل کرتا تھا جبکہ کیبل آپریٹر میاں بیوی کی کال ریکارڈ کر کے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر ان سے 20ہزارروپے بھتہ بھی وصول کر چکاہے ۔تاہم رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کیبل آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے اور کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

مزید :

کراچی -