ہمیں اقتدارملاتوکام کرکے دکھائیں گے،ایم کیو ایم کی طرح رونا نہیں روئیں گے :مصطفیٰ کمال

کراچی

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کارکنوں کے عزم و حوصلے کی وجہ سے پارٹی کاپیغام تیزی سے پھیل رہاہے، کسی کوخوف دلاکر پارٹی میں شامل نہیں کررہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں، لوگ ہمارے پاس کسی مفادکی لیے نہیں آرہے ، نہ ہم خوف دلاکر کسی کو پارٹی میں شامل کررہے، بلکہ اہل کراچی کا پاک سر زمین پارٹی پر مکمل اعتماد ہے، ہمیں اقتدارملاتوکام کرکے دکھائیں گے، ایم کیو ایم کی طرح رونا نہیں روئیں گے، پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں آ کر کراچی کی تقدیر بدل دے گی، مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کرناچاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: چوری کی انوکھی واردات، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا گیا، چور نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہو گئے