چھرا مار کا پولیس سے رابطہ ، آج شام گرفتاری کی یقین دہانی کرادی

کراچی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر کے علاقے میں خواتین کو چھرا مار کر زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرکے گرفتاری پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی حیدر زمان ایک ہفتے سے ملزم کے ساتھ رابطہ کرنے کی جدو جہد کر رہے تھے تاہم اس نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرلیاہے ۔ پولیس سے رابطے میں ملزم نے آج شام (جمعہ کو) پولیس کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ساہیوال کا وسیم ہی کراچی میں بھی کارروائیاں کر رہا ہے ۔یادرہے کہ ملزم وسیم اس سے قبل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں 41 خواتین کو چھریاں مار کر زخمی کرچکا ہے جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا لیکن ملزم وسیم عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس سے رابطہ کرنیوالے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔