کراچی میں احتجاجی سیاست کا موسم،تحریک انصاف نے بھی ”کراچی حقوق مارچ “ کا اعلان ، قیادت عمران خان کریں گے: فردوس شمیم نقوی

کراچی میں احتجاجی سیاست کا موسم،تحریک انصاف نے بھی ”کراچی حقوق مارچ “ کا ...
کراچی میں احتجاجی سیاست کا موسم،تحریک انصاف نے بھی ”کراچی حقوق مارچ “ کا اعلان ، قیادت عمران خان کریں گے: فردوس شمیم نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں احتجاجی سیاست کا موسم مکمل جوبن پر آگیا ہے۔جماعت اسلامی، متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے بعد تحریک انصاف بھی شہر قائد کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے میدان میں آ گئی، 30 اپریل کو مزار قائد سے کراچی حقوق مارچ کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم آج جیکب آباد کا دورہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی والوں کو حقوق دلانے کے لئے احتجاج کا اعلان کر ڈالا۔ تحریک انصاف کا کراچی حقوق مارچ 30 اپریل کو مزار قائد سے شروع ہو گا جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءتحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بوڑھے اور اب نوجوان وزیر اعلیٰ سے بھی کام نہیں ہو رہا، بلدیاتی اور سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

پولیس کا راولپنڈی میں چھاپہ، خواتین کی مبینہ خریدوفروخت میں ملوث گروہ گرفتار
رہنماءتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے 30 اپریل کو گھروں سے نکلیں، جب تک سب نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے سٹیل ملز کے لیبر یونین ریفرنڈم میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اسی طرح عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سندھ بھی چھین لے گی۔

پاکستان اورامریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل،دہشتگردی کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے:اعزاز چودھری
واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا اس کے علاوہ متحدہ پاکستان کا سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر کا اجراءکیا تھا جبکہ پاک سرزمین پارٹی کا عوامی مسائل کے حل کے لئے گذشتہ9دنوں سے دھرنا جاری ہے۔

مزید :

کراچی -