سانحہ سیہون ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور سود کے خلاف کیس کا جائزہ ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس کل (بروز بدھ )ادارہ نور حق کراچی میں ہوگا

سانحہ سیہون ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور سود کے خلاف کیس کا جائزہ ، ملی ...
سانحہ سیہون ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور سود کے خلاف کیس کا جائزہ ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس کل (بروز بدھ )ادارہ نور حق کراچی میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس کل کراچی میں طلب کر لیا گیا ،سانحہ سیہون ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور سود کے خلاف کیس کے جائزے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ 

تفصیلات  کے مطابق ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ایک اہم اجلاس کل (بروز بدھ  ) ادارہ نور حق کراچی میں ہوگا ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر  اورسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں کونسل میں شامل جماعتوں کے رہنما اور نمائندے شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں سانحہ سہون شریف کے بعد کے حالات کا جائزہ ،ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے گستاخانہ مواد اور اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکا م بنانے اور وفاقی شرعی عدالت میں سود کے حوالے سے چلنے والے کیس کا جائزہاور  آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اجلاس میں مسلکی و فروعی معاملات اور اختلافا ت سے بالاتر ہوکر اتحاد امت اور قومی و ملی یکجہتی کے فروغ کے لیے کوششوں اور جدوجہد کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا ۔ کونسل کے صوبائی سیکریٹری قاضی احمد نورانی نے کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے رہنمائوں اور نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت شریک ہوں ۔ کونسل کے اجلاس کے بعد اسد اللہ بھٹو اور دیگر رہنما میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے۔

مزید :

کراچی -