ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن کیس : پہلا گواہ عدالت میں نیب کو دیے گئے بیان سے مکر گیا ، ڈاکٹر عاصم کو پہچاننے سے انکار

کراچی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کیس میں پہلا گواہ بیان سے مکر گیا ۔

چینل 24کے مطابق احتساب عدالت میں 462ارب کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین اور کیس کے پہلے گواہ راحیل شاہ نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں راحیل شاہ نواز نیب کو دیے گئے بیان سے مکر گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت نے گواہ سے پوچھا کہ کیا اس کا کبھی ڈاکٹر عاصم حسین سے آمنا سامنا ہوا یا ڈاکٹر عاصم حسین کو ذاتی طور پرجا نتا ہے جس پر گواہ راحیل شاہ نواز نے عدالت کو جواب دیا کہ اس کا کبھی بھی ڈاکٹر عاصم حسین سے آمنا سامنا نہیں ہوا اور وہ انہیں جانتا بھی نہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ راحیل شاہ نواز کا عدالت میں کہنا تھا کہ اسے ضیاع الدین ہسپتال میں خردبرد کی رپورٹ نہیں ملی تھی اور اس نے شفاف تحقیقا ت کے بعد رپورٹ کا لیٹر ہسپتال کو جاری کیا تھا ۔ وکیل نے راحیل شاہ نواز سے پوچھا کہ کیا وہ خود ضیاع الدین ہسپتال کے آڈٹ کیلئے گیا تھا جس پر اس نے کہا کہ وہ سارے عمل کا حصہ رہا ہے تاہم اسے مالی خردبرد کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.