مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ، کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے: وزیراطلاعات سندھ

کراچی

کراچی(آن لائن ) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کاکہناتھا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے،اس کا حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس میں ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیں ہے۔

مصطفی کمال اور فاروق ستار اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ،پی ایس پی اور ایم کیوایم میں سازش کے تحت طلاق ہوئی ،الیکشن سے قبل ’’حلالہ ‘‘ ہو جائے گا : منظور وسان