شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی، ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آغاخان ہسپتال کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا کو اس وقت دھر لیا جب وہ اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر کی جانب جا رہے تھے۔ تاہم بعد ازاں اہلکاروں نے ایم کیو ایمرابطہ کمیٹی کوتحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2016میں بھی شاہدپاشاکورینجرزنے گلستان جوہر سے گر فتارکیاتھا۔
کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس ، ماہرین کی جانب سے ریسرچ پیپرز پیش کیے گئے