ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شارع فیصل پرٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے قریب ڈرگ روڈ کے نزدیک ٹرک اور رکشے میں زوردار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو اہل کاروں نے زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔