الیکشن اصلاحات بل کی منظوری، سندھ ہائیکورٹ نے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا

الیکشن اصلاحات بل کی منظوری، سندھ ہائیکورٹ نے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا
الیکشن اصلاحات بل کی منظوری، سندھ ہائیکورٹ نے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی اور 17 سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن اصلاحات بل 2017 کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے بعد عدالت نے بل کی منظوری پر چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 13 نومبر کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔