سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس انچارج مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت عبداللہ، عظیم، سعید، احسان شاہ اور رمضان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ہیں۔ مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔