کراچی میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 1پولیس اہلکا ر شہید

کراچی میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 1پولیس اہلکا ر شہید
کراچی میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 1پولیس اہلکا ر شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سگنل  میں چہرے پر گولیاں مار کر پولیس اہلکارکو شہید کر دیا گیا ،جس کی شناخت رحمت اللہ سے ہو ئی ہے۔
پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار رکی ہوئی گاڑی کومشکوک سمجھ کر چیک کرنے گیا ،جب اس نے گاڑی کے اند ر ٹارچ سے دیکھنے کی کوشش کی تو گاڑی میں موجو شخص نے پولیس اہلکارپر گولیاں چلا دیں۔جس کے نتیجے میں پولیس اہل کار کے چہرے پر 2گولیا ں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ دہشت گردی نہیں لگتا ۔

یہ بھی پڑھیںمبینہ پولیس مقابلہ ، حیدر آباد سے ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار

مزید :

کراچی -