دفاعی انداز ختم، اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی:فاروق ستار

دفاعی انداز ختم، اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی:فاروق ستار
دفاعی انداز ختم، اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے دفاعی انداز ختم کر لیا، اب جارحانہ بیٹنگ ہو گی، یقین کرنا ہے تو کریں 31 دسمبر کے بعد نہیں بولیں گے کہ لندن سے رابطے میں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہناتھاکہ 22 اگست کے بعد دفاعی انداز سے کھیل رہے تھے لیکن اب جارحانہ اور کریز سے نکل کر کھیلیں گے اور کھلائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارے کام عدلیہ کر رہی ہے، بلدیاتی اختیارات اور لاپتہ ساتھیوں کا مسئلہ بھی اعلی عدلیہ حل کروا دے۔

شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی، ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہدپاشا گرفتار

مزید :

کراچی -