سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،ساتھی فرار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ سپرہائی وے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیاہے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔
نئے گورنر کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید،جو بھی آئے گا عزت دیں گے :مراد علی شاہ
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران منشیات فروش کو دھر لیا۔جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے دوران تلاشی زیر حراست ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔تاہم پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔