چودھری نثار سے مخالفت کی وجہ ان کا دہشتگردوں کاساتھی ہونا،تعلقات ختم نہ ہوئے تو دشمنی بھی ہوسکتی ہے:مولابخش چاندیو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چودھری نثار سے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھی لیکن اگر انہوں نے اپنے تعلقات قائم رکھے تو یہ مخالفت دشمنی تک بھی جاسکتی ہے۔
وکلانے عدالت میں ثابت کیاکہ وزیراعظم نے کوئی غلط بیانی نہیں کی:مصدق ملک
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ ایک جماعت نے رینجرز کے معاملے پر بہت واویلا کیا تھا، لیکن اداروں کی قربانی کی وجہ سے کراچی میں امن لوٹ کر آیا ہے،ایسی فضانہ بنائیں کہ جس سے اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو،سندھ رینجرز نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مردم شماری پر اعتماد قائم رہے اور ملک دشمن عناصر انتخابات میں مداخلت نہ کرسکیں اسی لئے افواج پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی ہے۔وفاقی ادارے سندھ میں سرگرم ہیں تو اس پر تحفظات کی بات کرنا غداری نہیں ہے جبکہ مسلم لیگ ن کبھی وفاق کا اصل چہرہ نہیں دکھاتی مگرتمام صوبوں کا اصلی چہرہ دکھائی دینا چاہیے اور تمام صوبوں کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔
مشیر اطلاعات سندھ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کے تحفظات دور کریں اور انہیں اپنے اعتماد میںلیں ۔میں وڈیرا،سردار ، جاگیردار یا پیر نہیںہوں ،آصف زرداری نے مشکل حالات میں مجھ پراعتماد کیاتھا اور میں پیپلزپارٹی کی قیادت اورکارکنوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ کونامزد کرنا وفاق کا اختیار ہے لیکن اگر صوبے سے مشاورت کرلیں تواچھی بات ہوگی۔