کراچی میں ایدھی سرد خانے کی بجلی گزشتہ 8دن سے بند،کے الیکٹرک کی شکایت کی تردید

کراچی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں ایدھی فاﺅنڈیشن کی بجلی گزشتہ آٹھ دنوں سے بند ہے ،جبکہ کے الیکٹرک نے ایسی کسی بھی شکایت کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی میں ایدھی فاﺅنڈیشن کے سرد خانے کی بجلی پچھلے آٹھ دنو ں سے بند ہے ،اور یہاں پڑی میتوں کو سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے مطابق انہوں نے بجلی کی بندش کی شکایت کورنگی کے متعلقہ دفتر میں دی تھی مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا،اسی وجہ سے میتوں کو سہراب گوٹھ منتقل کیا گیا،ایدھی فاﺅنڈیشن کا کہناتھا کہ عام طور پر یہاں 30میتیں رکھی جاتی ہیں۔اس کے جواب میں ترجمان کے الیکٹرک کاکہناتھا کہ ایسا ہی ہو نہیں سکتا کہ ابجلی اتنی دیر تک بند رہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ادارے کی جانب سے بھی کوئی بھی شکایت نہیں ملی، تاہم ہم کورنگی کے متعلقہ دفتر سے مزید معلومات لے رہے ہیں۔

نواز شریف عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے، عنقریب مولانا فضل الرحمن بھی چھوڑ جائینگے،بلاول بھٹو زرداری