سندھ حکومت پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرے:رہنماپی ایس پی افتخارعالم

کراچی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاک سرزمین پارٹی افتخار عالم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پی ایس پی کے کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرے،پچھلے دنوں عبدالمجید عرف ندیم کو ان کے گھر کے باہر قتل کر دیاگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی افتخار عالم نے عبدالحمید عرف ندیم کے گھر جا کر ان کے ورثاءسے تعزیت کی ،اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ندیم کچھ عرصہ قبل لاپتا تھا ،بازیاب ہونے کے بعد اس نے اپنی مرضی سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ایس پی میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد اسے کورنگی ٹاﺅن میں اس کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ اس کے ساتھ وہاں پر موجود راشد بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔پی ایس پی رہنما کا مطالبہ تھاکہ سندھ حکومت جلداز جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے ان کے جرم کی قرار واقعی سزادے۔