شہر قائد میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،15ملزمان گرفتار:ترجمان رینجرز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضے سے مسروقہ سامان ،اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 1600 نئے مکانات کی تعمیر کی تیاری
ترجمان رینجرز کے مطابق سائٹ ایریا سےکالعدم لشکرجھنگوی کاملزم شیرین گل کو گرفتار کیا گیا،ملزم ا غوابرائے تاوان اور بھتاخوری میں ملوث ہے۔کورنگی،اتحاد ٹاون،شریف آبا د اور سعید آباد سے11ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی،لوٹ مارسمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اتحاد ٹاون سے لیاری گینگ وار کا منشیات فروش اقبال ،جبکہ گڈاپ سٹی سے2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔