قائم علی شاہ کی غیر حاضری ، انتخابی عذرداریوں کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی

قائم علی شاہ کی غیر حاضری ، انتخابی عذرداریوں کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی
قائم علی شاہ کی غیر حاضری ، انتخابی عذرداریوں کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلی سندھ کے پیش نہ ہونے پر سید غوث علی شاہ کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں این اے 215 سے پیپلز پارٹی کے نواب وسان اور پی ایس 29 سے پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ کی کامیابی کے خلاف سید غوث علی شاہ کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعلِی سید قائم علی شاہ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیلاب کے باعث وزیر اعلی مصروف ہیں اور پیش نہیں ہوسکتے ، اس لئے انہیں حاضری سے استثنِی دیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے سید قائم علی شاہ کو استثنی دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سید قائم علی شاہ اور اس کے بعد نواب وسان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ٹریبونل نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

کراچی -