سعدی ٹاو ن میں پولیس مقابلہ،کالعدم تنظیم کے 6دہشتگرد ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعدی ٹاون نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں6دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظٰم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظٰم کاکمانڈر بھی شامل ہے۔ایس ایس پی نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ ابھی کلیئر نہیں ہوا اور ابھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے کو شش کی جا رہی ہے کہ علاقہ جلد کلیئر ہوجائے ۔