این اے 246،لیاقت آباد میں متحدہ کا پنڈال سج گیا

این اے 246،لیاقت آباد میں متحدہ کا پنڈال سج گیا
این اے 246،لیاقت آباد میں متحدہ کا پنڈال سج گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ آج لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں دو سولاﺅڈ سپیکر لگائے گئے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین جلسے خطاب کریں گے ۔حلقہ این اے 246سے متحدہ کے امیدوار کنول نوید بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
جلسے کی تما م تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور ایم کیوایم کے کارکن بڑی تعداد میں ٹولیوں کی شکل وقفے وقفے سے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔