ایم کیو ایم نے بائیو میٹرک سسٹم کی مخالفت کی :عمران اسماعیل

ایم کیو ایم نے بائیو میٹرک سسٹم کی مخالفت کی :عمران اسماعیل
ایم کیو ایم نے بائیو میٹرک سسٹم کی مخالفت کی :عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بائیو میٹرک سسٹم کی مخالفت کی اور ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اورانہیں 4بوگس پولنگ اسٹیشن کی تفصیل سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی زندہ ہے اور مرے ہوئے لوگ متحدہ کو ووٹ ڈال رہے ہیں ۔

یمن بحران، سعودی بادشاہ کا امریکی اور چینی صدر کو ٹیلی فون
پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کا کہناہے کہ این اے 246 تاریخ کا اہم ترین ضمنی انتخاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے اوران سے زبر دستی شناختی کارڈ لیے جا رہے ہیںاس لیے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے ۔