عمران خان کراچی کو آزاد نہیں قید کرنے آئے ہیں:فیصل سبزواری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاہے کہ عمران خان کراچی والوں کو آزاد کروانے کیلئے نہیں بلکہ قید کروانے کیلئے آئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کراچی کے دشمن ہیں اور آپ پاکستان کو بھی برباد کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کو کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا اور کوٹہ سسٹم کی انصافی نظر نہیں آتی۔
فیصل سبزواری کا کہناتھاکہ کراچی کو والے الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں ،الطاف حسین یا ایم کیوایم نے کیا جرم کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ کہ اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں اور یہ لوگ پرائیوٹ جہاز پرکراچی آتے ہیں ،نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ۔