کراچی میں رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی ،دو دہشتگرد ہلاک،حساس ادارے کا افسر شہید،دوخواتین گرفتار

کراچی میں رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی ،دو دہشتگرد ہلاک،حساس ادارے ...
کراچی میں رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی ،دو دہشتگرد ہلاک،حساس ادارے کا افسر شہید،دوخواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اورحساس اداروں نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے القاعہ کمانڈر سمیت دو دہشتگرد کو ہلاک اوردو خواتین کو حراست میں لے لیا گیاہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہید ہو گئے ہیں ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے رات گئے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ایک فلیٹ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہید جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
رینجرز نے دہشت گردوں کے ساتھ مقیم 2 خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی جب کہ خواتین ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی بیویاں بتائی جاتی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالاحد اورصالح کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حراست میں لی گئی 2 خواتین دہشت گردوں کی بیویاں ہیں اور یہ خاندان 3 ماہ قبل گلشن اقبال میں شفٹ ہوا تاہم حساس اداروں نے فلیٹ کے مالک کا پتا لگا لیا جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی ہے۔