مشتاق رئیسانی کرپشن کیس،نیب کے چھاپے جاری،ملزم کے ڈیفنس کراچی میں 12بنگلوں کا انکشاف

مشتاق رئیسانی کرپشن کیس،نیب کے چھاپے جاری،ملزم کے ڈیفنس کراچی میں 12بنگلوں ...
مشتاق رئیسانی کرپشن کیس،نیب کے چھاپے جاری،ملزم کے ڈیفنس کراچی میں 12بنگلوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کراچی نے کرپشن کیس میں ڈیفنس میں سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسا نی کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے اور لاکھوں روپے مالیت کی گھروں میں چھپائی گئی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کرپشن کے پیسوں سے بنگلے تعمیر کر کے فروخت کیے جاتے تھے ،مشتاق رئیسانی کے ڈیفنس میں ایک ہزار اور 500گز کے کروڑوں روپے مالیت کے 12سے زائد بنگلوںکا انکشاف ہواہے ،ہر بنگلے کی قیمت 8سے 15کروڑ روپے تک ہے ،مشتاق رئیسانی اور ساتھی سلیم شاہ کی گرفتاری کے باعث بنگلے فروخت نہ ہو سکے جبکہ نیب نے کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔ مشتاق رئیسانی اورسلیم شاہ نے گاڑیاں بنگلوں میں چھپارکھی تھیں۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ ابھی مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

کراچی -