پی آئی اے پرواز وی آئی پیز کے باعث لیٹ ہوئی، لاگ بک سے تصدیق

پی آئی اے پرواز وی آئی پیز کے باعث لیٹ ہوئی، لاگ بک سے تصدیق
پی آئی اے پرواز وی آئی پیز کے باعث لیٹ ہوئی، لاگ بک سے تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی 15 ستمبر کو کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 370 کی تاخیر کی تصدیق جہاز کے کیپٹن کی جانب سے درج کی جانے والی لاگ بک سے ہوگئی ہے۔ پی کے 370 کے کیپٹن کی جانب سے درج کی جانےوالی لاگ بک کی تفصیلات کے مطابق فنی وجوہات کی بنا پر پرواز کی روانگی کا نیا وقت ساڑھے آٹھ بجے کردیا گیا تھا۔ مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کے بعد جہاز کے کپتان نے طیارے کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کی تو انہیں پی آئی اے کے گراﺅنڈ سٹاف کی جانب سے بتایا گیا کہ جہاز میں ابھی چار مسافر کم ہیں جس کے بعد پر طیارہ مزید 29 منٹ تک کھڑا رہا اور طیارے میں سوار مسافروں کو انتظار کی زحمت گوارا کرنا پڑی۔ پی کے 370 کے کپتان کی جانب سے درج کی جانے والی لاک بک سے تصدیق ہوگئی ہے کہ چار مخصوص مسافروں کے انتظار میں پرواز کو روکا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ان چار مسافروں میں آخر میں آنے والے دو مسافر ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار اور سینیٹر عبدالرحمان ملک ہی تھے۔ وی آئی پیز کی وجہ سے پرواز میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر پر طیارے میں مسافر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے طیارے میں ہنگامہ آرائی کی اور جہاز میں آنے کے راستے (جیٹی) پر قبضہ بھی کیا جو انتہائی سنگین اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

کراچی -