پی ٹی آئی جلسے میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخاب حلقہ این اے 246 کیلئے آج ہونے والے جلسے میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے میں سیکیورٹی کیلئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خدمات لی گئیں ہیں ۔ 8ایس پی ، 16 ڈی ایس پی، 40ایس ایچ اورز سیکیورٹی پر مامور ہوں گے اور پنڈال میں بم ڈسپوزل اسکواڈکی 6ٹیمیں موجود ہوں گی جبکہ 3ہزار 237پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔