اگر کو ئی بھابھی کہے تو یہ میرے لیے زیادہ اعزاز کی بات ہے :ریحام خان

اگر کو ئی بھابھی کہے تو یہ میرے لیے زیادہ اعزاز کی بات ہے :ریحام خان
اگر کو ئی بھابھی کہے تو یہ میرے لیے زیادہ اعزاز کی بات ہے :ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ خاتون اول آتی بھی اور جاتی بھی رہی ہیں اگر کوئی مجھے بھابھی کہے تو یہ میرے لیے زیادہ اعزاز کی بات ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب جہاں جائیں میں بھی ان کے ساتھ وہیں جاﺅ ںگی کیونکہ رشتوں کا مطلب ہی سپورٹ کر ناہوتا ہے ۔
ریحام خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تعلیم کا نظام ہر ایک بچے کیلئے یکساں ہونا چاہیے اور ہر بچے کو کچھ بننے کیلئے مواقع ملنے چاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ نم یونیورسٹی کو بڑھا نے کیلئے دعاگو ہیں اور یم یونیورسٹی عالمی معیار کا ادار ہ ہے ،لیڈر کا کام سمت کا تعین کرناہوتاہے اور عمرانکان حق کی بات کیلئے آواز بلند کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ کراچی اپنے بھائی عمران اسماعیل کی انتخابی مہم میں آئی ہیں اور این اے 246کا ووٹر باشعور ہے ۔