پاناما کے فیصلے سے کراچی کا کچرا اور دیگر مسائل حل نہیں ہوجائیں گے:مصطفی کمال

کراچی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا کچرا اوردیگر مسائل حل نہیں ہوجائیں گے،کل آنے والا فیصلہ کچھ بھی ہو کراچی کے بنیادی مسائل پر فرق نہیں پڑنے والا۔

پاناما کیس کا متوقع فیصلہ،وزیراعظم نے کل تمام کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم پانی مانگ رہے ہیں اورکچرا اٹھانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ آج اجلاس میں پاناما کے حوالے سے بات کی گئی ہے،ہم موجودہ حکمرانوں سے بنیادی وسائل مانگ رہے ہیں۔ کل پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کو پانی نہیں مل جائے  گا اورنہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے اداروں پر قبضے واپس ہوجائیں گے۔