پاکستان بدقسمتی سے عدم برداشت کا شکار ہے، ادارے آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت کام کرنے کوتیارنہیں:رضا ربانی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان بد قسمتی سے عدم برداشت کا شکا ر ہے جبکہ ادارے بھی آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت کام کرنے کوتیارنہیں ہیں۔
نواز شریف اداروں سے تصادم چاہتے ہیں، حدیبیہ پیپرمل کیس ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق رضا ربانی کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج کا پاکستان آزادی حاصل کرنے کے باوجود موئن جودڑوسے بھی پیچھے چلاگیاہے،موئن جودڑو کے لوگ اخوت اورمحبت رکھتے ،تہذیب کے رکھوالے تھے جبکہ وہاں کے لوگوں نے دنیا کونئی تہذیب سے متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ملک میں عدم برداشت ہے، کوئی بھی ایک دوسرے کوبرداشت کرنے کوتیارنہیں،یہی نہیں ادارے آئین میں دیے گئے اختیارات کے تحت کام کرنے کوتیارنہیں۔ضیاکے وقت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیبریونینوں کوتہس نہس کیا گیااور طلبہ یونینزپرپابندی عائد کی گئی۔