شہر قائد ، ملزم کاتعاقب کرتے پولیس اہلکارٹرین کی زد میں آکر شہید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس اہلکار ملزم کاپیچھا کرتے ہوئے ٹرین زد میں آکر شہید ہوگیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تدفین تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ریلوے لائن کے قریب پولیس اہلکار منشیات فروش کا پیچھا کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک ٹرین آگئی جس کافائدہ اٹھا کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن فرض شناس پولیس اہلکار ٹرین سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔واقع کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو نے شہید پولیس اہلکار کی لاش کوہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے جبکہ فرار ہونیوالے منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔