ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،پتھاریداروں اور پولیس کے درمیان تصادم
کراچی(مانیڑنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پتھاریداروں اور عملے کے درمیان تصاد م ہو اہے۔تفصیلات کے مطابق ایمپر یس مارکیٹ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کیخلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا جا رہا تھا جس پر پتھاریداروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی لیکن مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی جس سے 2فراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور پولیس نے چار پتھاریداروں کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔پتھاریداروں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ یہاں 1955سے کام کر رہے ہیں اوراگر اس طرح کا کوئی آپریشن کرنا تھا تو انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ ہمیں پہلے نوٹس دیا جانا جاتا جو کہ ہمیں نہیں دیا گیا۔
کے ایم سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ہمیں ہدایات جا ری کی تھیں کہ غیر قانونی تجاوزات کے کیخلاف آپریشن کر کے انہیں ختم کیا کروایا جائے جس کے بعد ہم نے یہ کارروائی شروع کی ہے ۔