وزیراعظم کا پھانسی پر عمل درآمد کے اعلان کی خبر ملزمان پر بجلی بن کر گری

وزیراعظم کا پھانسی پر عمل درآمد کے اعلان کی خبر ملزمان پر بجلی بن کر گری
وزیراعظم کا پھانسی پر عمل درآمد کے اعلان کی خبر ملزمان پر بجلی بن کر گری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی پابندی ختم ہونے کے بعد سینٹرل جیل کراچی سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے وظیفے کرنے شروع کردئیے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی پابندی ختم ہونے کی خبر سزائے موت کے منتظر قیدیوں خصوصاً کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں پر بجلی بن کر گری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ اورجمعرات کی شب کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مجرم جو کہ سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں نے رات دعائیں اور وظائف کرتے گزاردی۔

مزید :

کراچی -