واہگہ کے راستے افغانستان جانیوالا بھارتی سامان واپس پاکستان آنے کا انکشاف

واہگہ کے راستے افغانستان جانیوالا بھارتی سامان واپس پاکستان آنے کا انکشاف
واہگہ کے راستے افغانستان جانیوالا بھارتی سامان واپس پاکستان آنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے افغانستان جانے والا سامان واپس پاکستان میں آنے کا انکشاف ہواہے ،یہ سامان بارڈر تک تو جاتاہے تاہم بارڈر ایر یا سے یہ سامان واپس پاکستان میں آجاتاہے کیونکہ اس علاقے میں ٹریکر بھی کام نہیں کرتے۔
 ذرائع کے مطابق اس سامان میں کیا ہوتا ہے کسی کو علم نہیں ہوتا۔اس حوالے سے امپورٹرز اور کسٹم ایجنٹ شرجیل جمال کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر پر سکینر خراب ہونے کی وجہ سے بھارت سے آنے والے سامان کی چیکنگ بھی نہیں ہورہی ، ان کنسائنمنٹ میں کچھ بھی ہوسکتاہے اس لئے حکومت کو فوری طورپر واہگہ کے راستے بھارت سے افغانستان جانے والے سامان پر پابندی عائد کردینی چاہئے۔

مزید :

کراچی -