وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا
وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ ( اے ڈی خواجہ ) کو عہدے کا چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام سے روک دیا اور انہیں چارج چھوڑنے کے ساتھ ساتھ جبری رخصت پر جانے کا حکم دیدیا گیا ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے 15روزہ چھٹی کی درخواست چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کی تھی تاہم اب چھٹی کی مدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ اے ڈی خواجہ 12مارچ کو عہدے پر تعینات ہوئے تھے ۔ان کی جگہ اب ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر کو اضافی چارج دیا جائے گا ۔

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

ذرائع نے مزید بتایا کہ اے ڈی خواجہ کی جگہ چیئرمین اینٹی کرپشن یا سندھ پولیس کے ایک سینئر افسر کو تعینات کیا جا سکتا ہے ۔ سندھ کے بعض اہم سیاسی رہنما اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے منظور نظر افراد پولیس میں من پسند افراد کو بھرتی نہ کرنے پر اے ڈی خواجہ کے خلاف تھے اور انہیں ہٹانے کے حوالے سے سرگرم تھے تاہم اس حوالے سے اے ڈی خواجہ بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اے ڈی خواجہ نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ وہ آٹھ مہینے سے اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم سندھ میں ایک مخصوص گروہ اپنے مطلب کے کام کرانے کے حوالے سے دباﺅ ڈال رہا ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی آگاہ کیا تھا مگر اس کے باوجود گزشتہ 2ماہ سے ان کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے دباﺅ ڈالا جا رہا تھا ۔

مزید :

کراچی -